مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ، خیبرپختون خواہ اور پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی۔اسلام آباد میں گیارہ ، راولپنڈی میں انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پشاور، نوشہرہ اورچارسدہ میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے ایک بچے سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابقضلع اسلام آباد میں مختلف حادثات میں69 زخمی جب کہ ضلع راولپنڈی میں 122 افراد زخمی ہوئے ، اسلام آباد اور گردونواح کے کئی علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔
ٹرانسفارمر گرنے اور تار ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔اسلام آباد کے جن علاقوں میں تا حال بجلی بحال نہ ہو سکی ان میں کورنگ ٹاون ، شہزاد ٹاون ،آئی 8 ،آئی 9 ،آئی 10 شامل ہے۔
خیبرپختون خواہ کےکئی اضلاع اورفاٹا سمیت پنچاب میں تیز آندھی کےساتھ اورموسلادھار بارش ہوئی ۔ مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنےسےپانچ افراد جاں بحق اور متعدد ازخمی ہوگئے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ، خیبرپختون خواہ اور پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی۔اسلام آباد میں گیارہ ، راولپنڈی میں انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1864454
آپ کا تبصرہ